ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / رام مندر کی تعمیر میں خرچ ہوں گے1100 کروڑ روپئے، تیاریاں جاری

رام مندر کی تعمیر میں خرچ ہوں گے1100 کروڑ روپئے، تیاریاں جاری

Tue, 29 Dec 2020 19:48:17    S.O. News Service

نئی دہلی،29 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔جنوری کے آغاز سے ہی اس کام میں تیزی آئے گی اور اسی اثنا میں ٹرسٹ نے مندر کی تعمیر کے خرچ کو بتایا ہے۔اطلاع  کے مطابق اس پورے مندر کو بنانے میں تقریبا 1100 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے، جبکہ یہ ساڑھے تین سال میں تیار ہوگی۔

شری رام جنم بھومی تیرتھ علاقائی ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو مہاراج نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے اور ماہرین اس مندر کی مضبوط بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ سوامی گووند دیو کے مطابق رام مندر بنانے میں 300 سے 400 کروڑ خرچ ہوں گے۔ تاہم پورے رام مندر علاقے کی تعمیر میں 1100 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے مطابق مندر کی تعمیر کا منصوبہ آئی ٹی بمبئی، مدراس، گوہاٹی، رڈکی اور ایل اینڈ ٹی کے انجینئروں کے ذریعہ بنایا جارہا ہے، فاؤنڈیشن پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔


Share: